ملک کے بیشتر علاقوں میں آندھی، گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

Published On 07 June,2024 08:13 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق گلگت بلتستان، کشمیر، خیبر پختونخوا، وسطی و جنوبی پنجاب، خطہ پوٹھو ہار، اسلام آباد، شمال مشرقی و جنوبی بلوچستان اور بالائی، وسطی سندھ میں چند مقامات پر تیز ہواؤں، آندھی، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

بالائی و وسطی سندھ، پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر، جنوبی بلوچستان اورگلگت بلتستان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی، ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔

سب سے زیادہ بارش سندھ کے علاقے سکرنڈ میں 32 ملی میٹر، شہید بینظیر آباد 10، پنجاب میں منڈی بہاؤالدین 23، خانیوال 08، قصور 06، گوجرانوالہ 04، گجرات03، سیالکوٹ (سٹی 02،ایئرپورٹ 01)، چکوال ، اوکاڑہ، بہاولنگر میں 1 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

خیبرپختونخوا کے علاقے پاراچنار میں 18 ، کاکول 14، دروش 03، میرکھانی 02، دیر (بالائی)، بالاکوٹ،پشاور(سٹی) 01، کشمیر میں گڑھی دوپٹہ 09 ،مظفرآباد (سٹی05 ، ایئر پورٹ 04)، بلوچستان میں لسبیلہ 4، گلگت بلتستان میں استور ، گوپس اور چلاس میں 1 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

آئندہ 24گھنٹوں میں ملک کے متعدد علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا، تاہم گلگت بلتستان، کشمیر اور خیبر پختونخوا میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ شام ، رات میں وسطی و جنوبی پنجاب، شمال مشرقی و جنوبی بلوچستان اور بالائی ، وسطی سندھ میں بھی بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے، کوئٹہ کا درجہ حرارت 32 سے 34، لاہور کا 38 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق کراچی میں درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی، پشاور 35 سے 37 اور مظفر آباد کا درجہ حرارت 30 سے 32 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔