لاہور: (دنیانیوز) لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان پر سنگین نوعیت کے مقدمات درج کرنے کے پنجاب کابینہ کے فیصلے کے خلاف درخواست پر سماعت میں حکومت پنجاب سے جواب طلب کرلیا۔
لاہور ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی پر سنگین نوعیت کے مقدمات درج کرنے کے پنجاب کابینہ کے فیصلے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی ، جسٹس فاروق حیدر کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔
عدالت کو آگاہ کیا جائے کہ کابینہ نے کیا فیصلہ کیا ہے ؟ لاہور ہائیکورٹ نے حکومت پنجاب سے جواب طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 12 جون تک ملتوی کر دی۔
عدالت نے پنجاب حکومت سے جواب طلب کر رکھا تھا ، واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی نے مقدمات درج کرنے کے کابینہ کے فیصلے کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔