عمیر نیازی کا ای سی ایل سے نام نکلوانے کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع

Published On 10 June,2024 07:47 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پی ٹی آئی رہنما اور ایم این اے عمیر نیازی نے اپنا نام ای سی ایل سے نکلوانے کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔

عمیر نیازی نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپنا نام ای سی ایل سے نکلوانے کی درخواست دائر کر دی۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ بیرون ملک سفر کرنے کیلئے نام ای سی ایل سے نکالا جائے، جسٹس محسن اختر کیانی کل عمیر نیازی کی درخواست پر سماعت کریں گے۔