پی ٹی آئی سیکرٹریٹ ڈی سیل کرنے کے فیصلہ کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر

Published On 10 June,2024 07:50 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سی ڈی اے نے پی ٹی آئی سیکرٹریٹ ڈی سیل کرنے کے فیصلہ کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کر دی۔

سی ڈی اے کی جانب سے پی ٹی آئی سیکرٹریٹ سیل کرنے کے کیس میں دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ پی ٹی آئی سیکرٹریٹ ڈی سیل کرنے کے سنگل بینچ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ارباب محمد طاہر پر مشتمل دو رکنی بینچ منگل کو سماعت کرے گا۔