قوم کے مستقبل کی تعمیر میں نوجوانوں کا کلیدی کردار ہے: ڈاکٹرعشرت العباد

Published On 11 June,2024 09:19 pm

کراچی: (دنیا نیوز) یوتھ پارلیمنٹ کے وفد نے سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد سے ویڈیو لنک پر ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے کہا کہ نوجوانوں کو بااختیار بنانا پاکستان کے مستقبل کے لیے ضروری ہے، قوم کے مستقبل کی تعمیر میں نوجوانوں کا کلیدی کردارہے۔

سابق گورنر سندھ نوجوانوں کی جدت پسندی پاکستان کی ترقی کا محرک ہے، جب امیدیں کمزور پڑ رہی ہیں، نوجوان اُمید کی کرن ہیں، نوجوانوں کی تخلیقی صلاحیت اور عزم ملک کا مستقبل روشن کرے گا۔

یوتھ پارلیمنٹ کے عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عشرت العباد نے کہا کہ نوجوان ڈیجیٹل مہارت اپنائیں، تکنیکی ترقی عالمی مسابقت برقرار رکھنے، اقتصادی ترقی کے لیے ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے 20 برس کی عمر میں سیاسی سفر کا آغاز کیا، پائیدار ترقی نوجوانوں کے سیاست اور معیشت میں کردار سے ہوگی، نوجوانوں کو بااختیار بنانا ملکی خوشحالی کے لیے سٹریٹجک اہمیت رکھتا ہے۔