لاہور:(دنیا نیوز) ہتک عزت قانون کے خلاف پنجاب اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں صحافتی تنظیموں نے احتجاج کا اعلان کردیا۔
ہتک عزت قانون کے خلاف صحافی تنظیموں نے احتجاجی تحریک کا پہلا مرحلہ شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، احتجاجی تحریک کے پہلے مرحلے میں تمام صحافتی تنظیموں کا آج پنجاب اسمبلی کے بجٹ اجلاس کے موقع پر بھرپور احتجاج کیاجائے گا۔
اجلاس کے دوران پریس گیلری سے واک آؤٹ بھی کیا جائے گا، صحافی تنظیموں کا فیصلہ صحافی بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر احتجاج کریں گے، احتجاجی تحریک کے اگلے مرحلے میں سرکاری تقریبات کی کوریج کا بائیکاٹ کیا جائے گا۔