لاہور: (دنیا نیوز) وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ہتک عزت بل سے جو اصل صحافی ہیں ان کو خطرہ نہیں ہوگا، جو ڈالر کماتے ہیں، ہتک کرتے ان کو اس سے ایشو ہوگا۔
وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے اسمبلی احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کا 5647 ارب کا ٹیکس فری بجٹ پیش کر دیا گیا، وزیراعلیٰ کی 77 سکیموں کے لئے رقم مختص کی گئی ہے، کینسر ہسپتال کی ایک سال میں او پی ڈی شروع کر دی جائے گی۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ سوشل سیکٹر کے لئے دو ارب مختص کئے گئے ہیں، صحافیوں کے لئے ایک ارب کا ہیلتھ پروگرام شروع کیا ہے، آج سرکاری اجرت کو 37 ہزار کر دیا گیا ہے، کسانوں کے لئے پروگرام شروع کیا گیا۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ مہنگائی کنٹرول کرنے کے لئے اتھارٹی قائم کی جائے گی، احتجاج صحافی برادری کا آئینی حق ہے، اب کیس عدالت میں ہے ہمیں اس پر عدالت کے فیصلے کا انتظار کرنا چاہئے۔