کلر سیداں: (دنیا نیوز) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کی کلرسیداں میں شہید سپاہی راشد محمود کے گھر آمد، شہید کی والدہ اور دیگر اہلخانہ سے اظہار تعزیت کیا۔
وزیر دفاع نے شہید سپاہی کی قبر پر فاتحہ خوانی کی، خواجہ آصف نے کہا کہ مٹی کے بہادر بیٹے نے قوم کی سلامتی کو یقینی بناتے ہوئے شہادت کو گلے لگایا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ قوم اور ملک کی خاطر جام شہادت نوش کرنے والوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔