اسلام آباد:(دنیا نیوز ) پاکستان پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان مذکرات کا دوسرا دور شروع ہوگیا۔
مسلم لیگ ن کی جانب سے نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار،سپیکر سردار ایاز صادق اور رانا ثناء اللہ موجود ہیں ، پاکستان پیپلز پارٹی کے یوسف رضا گیلانی، نوید قمر اور شیری رحمان مذکرات میں شامل ہیں، مذاکرات چیئرمین سینیٹ کے چیمبر میں ہو رہے ہیں۔
واضح رہے گزشتہ روز بجٹ اجلاس کے پہلے روز پیپلزپارٹی حکومت سے فاصلے پرنظر آئی ، اسحاق ڈار، طارق فضل چودھری کے مذاکرات کے باوجود پیپلزپارٹی کی بجٹ اجلاس میں حاضری برائے نام رہی ہے ، اجلاس میں پیپلز پارٹی کے صرف چار اراکین سید غلام مصطفی شاہ، سید خورشید شاہ، سید نوید قمر اور اعجاز جاکھرانی شریک ہوئے۔