ملک بھرمیں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد کتنی ؟ تازہ اعداد وشمارجاری کردیئے گئے

Published On 14 June,2024 12:45 pm

اسلام آباد: (دنیانیوز) الیکشن کمیشن نے ملک بھر کے ووٹرز کے تازہ ترین اعدادوشمار جاری کردیئے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق ملک بھر میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 13 کروڑ4 لاکھ 44 ہزار 891 ہوگئی، ملک بھر میں مرد ووٹرز کی تعداد 7 کروڑ 1 لاکھ 87 ہزار 683 جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 6 کروڑ 2 لاکھ 57 ہزار 208 ہوگئی ہے۔

الیکشن کمیشن کے اعدادوشمار کے مطابق پنجاب میں ووٹرز کی تعداد 7 کروڑ 42 لاکھ 55 ہزار 74 ہوگئی جبکہ سندھ میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 73 لاکھ 81 ہزار 237 ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق خیبرپختونخوا میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 22 لاکھ 45 ہزار 264 ہوگئی جبکہ بلوچستان میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 54 لاکھ 50 ہزار 572 ہے۔

الیکشن کمیشن رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 11 لاکھ 12 ہزار 774 ہوگئی ہے۔