لاہور: (دنیا نیوز) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ صحافیوں کی ایکشن کمیٹی آئے میں ہتک عزت بل کے حوالے سے حکومت کے ساتھ بٹھانے کو تیار ہوں۔
سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ 26 جون کو میں نے ملک سے باہر جانا تھا، میں اس بل کے پہرے پر بیٹھا رہا، مگر پھر مجھے جانا پڑا، اس بل پر میرے دستخط نہیں ہیں۔
گورنر پنجاب نے کہا کہ پیپلزپارٹی اس بل کے حق میں نہیں ہے، پیپلزپارٹی نے صحافیوں کے ساتھ کبھی زیادتی نہیں کی، بل کا معاملہ اتفاق رائے سے حل ہو جاتا تو بہتر ہوتا۔