لاہور: (دنیا نیوز) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی ملاقات ہوئی۔
ملاقات کے دوران دونوں ہم منصبوں نے ایک دوسرے کو گورنر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی، دونوں رہنماؤں نے صوبہ پنجاب اور صوبہ خیبر پختونخوا کے درمیان رابطوں کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا کہ سب کو مل کر ملک کی ترقی اور استحکام کے لیے کردار ادا کرنا ہے۔
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ صوبہ پنجاب اور خیبرپختونخوا کے درمیان عوامی سطح پر رابطے بڑھائیں گے۔