سوات میں زلزلے کے جھٹکے، ریکٹر سکیل پر شدت 4.8 ریکارڈ

Published On 15 June,2024 07:40 pm

سوات :(ویب ڈیسک) سوات اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں جس کی شدت ریکٹر سکیل پر 4.8 ریکارڈ کی گئی۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کا مرکز ہندوکش کے پہاڑی سلسلے میں 185 کلومیٹر گہرائی میں ریکارڈ کیا گیاہے ، زلزلے کے جھٹکوں کے باعث شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے۔

دوسری جانب زلزلے کے متعلق تاحال جانی ومالی نقصان کا تعین نہ ہوسکا۔