پشاور: (دنیا نیوز) پشاور میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک خطرناک ملزم ہلاک جبکہ دوسرا فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق پشاور کے علاقے گلبہار میں لکی ڈھیری روڈ پر پولیس نے 2 مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا تو ملزموں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی۔
پولیس کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں ایک ملزم گولیاں لگنے سے موقع پر دم توڑ گیا، مرنے والے ملزم کی شناخت اسد کے نام سے ہوئی، ملزم عاصم صدیقی کیس کا مرکزی ملزم تھا۔