لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن نے پنجاب کی یونین کونسلز کی حلقہ بندی کا شیڈول جاری کر دیا۔
حلقہ بندی کمیٹیوں کی تربیت کے حوالے سے ایڈمنسٹریٹو انتظامات 30 جون تک مکمل کر لیے جائیں گے، حلقوں کی ابتدائی فہرست کی تیاری یکم سے 22 جولائی تک کی جائے گی۔
حلقہ بندیوں کی ابتدائی اشاعت 23 جولائی کو ہو گی، حلقہ بندیوں پر اعتراضات 24 جولائی سے 7 اگست تک جمع کرائے جائیں گے، حلقہ بندی اتھارٹیز 22 اگست تک اعتراضات نمٹائیں گی۔
حلقہ بندی اتھارٹیز اپنے فیصلوں سے حلقہ بندی کمیٹیوں کو 29 اگست تک آگاہ کریں گی، پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے حلقہ بندیوں کی حتمی اشاعت یکم ستمبر کو کی جائے گی۔