اسلام آباد :(دنیا نیوز ) پی ٹی آئی نے چیف الیکشن کمشنر کے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا۔
اسلام آباد میں تحریک انصاف کے رہنماؤں کی جانب سے نکالی گئی احتجاجی ریلی سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا ہے کہ الیکشن کمشنر کا صرف ایک ہی کام تھا کہ صاف شفاف الیکشن کروائے، الیکشن کمیشن شفاف الیکشن کرانے میں ناکام رہا ہے ۔
عمرایوب کا کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر اور کمیشن کے دیگر ممبرز فوری مستعفی ہوں، الیکشن کمیشن نے جو بجٹ مانگا اس میں صرف ساڑھے 16ارب خرچ کیا۔
بیرسٹر گوہر
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہمارے اپوزیشن لیڈر کیلئے عدالتوں کے دروازے بند کردیئے گئے، ہماری خواتین جیل میں ہیں انہیں تاریخ یاد رکھے گی، تاخیر سے انصاف کرنا انصافی ہے ۔
رہنما تحریک انصاف کا مزید کہنا تھا کہ آج ہم اسی سلسلے میں اپنے مطالبات کے حق میں پر امن احتجاج کررہے ہیں ۔
اسد قیصر
رہنما تحریک انصاف اسد قیصر کا کہنا تھا کہ پارلیمان میں ہمارے آواز نہیں سنی جاتی جو ہمارے ساتھ سراسر زیادتی کے مترادف ہے۔