لاہور: (دنیانیوز) شاہ محمود قریشی نے 9 مئی کے جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں اے ٹی سی عدالت میں دائر کردیں ۔
انسداد دہشتگردی عدالت میں درخواستیں پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے رانا مدثر عمر ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کی، درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ شاہ محمود قریشی پر سیاسی بنیادوں پر مقدمات درج کیے گئے ہیں ، 9 مئی کو شاہ محمود قریشی اہلیہ کے علاج کے سلسلے میں کراچی میں مصروف تھے، شاہ محمود قریشی کو حقائق کے برعکس گرفتار کیا گیا۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت شاہ محمود قریشی کی ضمانتیں منظور کرنے کا حکم دے ۔
واضح رہے کہ شاہ محمود قریشی پر جناح ہاؤس ، عسکری ٹاور، تھانہ شادمان سمیت آٹھ مقدمات جلاؤ گھیراؤ کے درج ہیں۔