دیپالپور: گھر کی چھت گرنے سے 2 خواتین سمیت 4 افراد شدید زخمی

Published On 26 June,2024 02:03 am

دیپالپور: (دنیا نیوز) دیپالپور میں گھر کی چھت گرنے سے 2 خواتین سمیت 4 افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چھت گرنے کا افسوسناک واقعہ دیپالپور کے نواحی علاقے فرید کوٹ میں پیش آیا جہاں خستہ حال ہونے کی وجہ سے چھت اچانک زمین بوس ہو گئی، چھت کے ملبے تلے 2 خواتین سمیت 4 افراد شدید زخمی ہو گئے۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور چھت کا ملبہ ہٹا کر زخمیوں کو بحفاظت نکال کر ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے، زخمیوں کے مطابق وہ کمرے میں بیٹھے ہوئے تھے کہ اچانک چھت گر گئی۔