اسلام آباد:(دنیا نیوز) جے یو آئی ف کی مرکزی مجلس شوریٰ کا اہم اجلاس کل اسلام آباد میں ہوگا۔
مرکزی ترجمان کے مطابق مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت اجلاس دو روز تک جاری رہے گا، اجلاس میں حکومتی و اپوزیشن رہنماؤں کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقاتوں پر بھی غور وخوض ہوگا ۔
ترجمان جے یو آئی ف محمد اسلم غوری کا کہنا تھا کی جے یو آئی کی مرکزی مجلس شوریٰ کا اجلاس مستقبل کی سیاست کا رخ متعین کرے گا، اجلاس میں عوامی اسمبلی کی تحریک اور بلوچستان و کے پی میں امن و امان کی صورتحال زیر بحث آئے گی۔
مرکزی ترجمان جے یو آئی ف کامزید کہنا تھا کی بین الاقوامی حالات خصوصاَ فلسطین و افغانستان کی موجودہ صورتحال پر بھی غور ہوگا۔