لاہور:(دنیا نیوز) دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر اونچے درجے کے سیلاب کا خطرہ پیدا ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق مرالہ کے مقام پر اِس وقت پانی کابہاؤ 80ہزار600 کیوسک ہے، دریائے چناب میں پانی کے بہاؤ میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے، 4سے 7 جولائی کے درمیان پانی کی سطح 1لاکھ 50ہزارکیوسک تک پہنچ سکتی ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ سیالکوٹ، گجرات، گوجرانوالہ، منڈی بہاؤالدین اور حافظ آباداضلاع کی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی گئی جبکہ چنیوٹ، جھنگ، خانیوال، مظفرگڑھ، ملتان اور راجن پور انتظامیہ کو بھی خبردار کردیا ہے۔