اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو اسلام آباد میں جلسے کی اجازت دے دی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی کو اسلام آباد میں جلسے کی اجازت دینے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔
سٹیٹ کونسل نے عدالت کو بتایا کہ پی ٹی آئی کو ترنول چوک کے پاس 6 جولائی کو جلسے کی اجازت دے دی ہے۔
بعدازاں اسلام آباد ہائی کورٹ نے این او سی جاری ہونے پر عامر مسعود مغل کی درخواست نمٹا دی۔