کراچی:(رطابہ عروس) ماہر فلکیات نے محرم الحرام کے چاند کے حوالے سے پیشگوئی کردی۔
ماہرفلکیات پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال کے مطابق 6 جولائی کو چاند نظر آنے کے امکانات کم ہیں،چاند کی پیدائش 6 جولائی کی رات 3 بجکر 57 منٹ پرہوگی۔
ڈاکٹرجاوید اقبال کاکہنا ہے کہ 6 جولائی کو غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر15 گھنٹے 29 منٹ ہوگی، چاند نظر آنے کا دورانیہ غروب آفتاب کے بعد 42 منٹ تک رہنے کا امکان ہے، 6 جولائی کو چاند کی اونچائی 7 ڈگری ہوگی۔
ماہر فلکیات نے مزید بتایا کہ مون سون کے بادل ہیں، مطلع زیادہ تر ابر آلود رہے گا، محرم الحرام کا چاند 7 جولائی کو نظر آنے کے زیادہ امکانات ہیں۔