پی این آئی ایل لسٹ میں شہریوں کا نام ڈالنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

Published On 06 July,2024 10:26 am

لاہور: (دنیا نیوز) پی این آئی ایل لسٹ میں شہریوں کا نام ڈالنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔

لاہور ہائیکورٹ میں شہری منیر احمد کی جانب سے ایڈووکیٹ اظہر صدیق نے درخواست دائر کی، دائر درخواست میں وفاقی حکومت، وزارت داخلہ، ڈی جی پاسپورٹ اور ایف آئی اے کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ آئین کے آرٹیکل 15 کے تحت بیرون ملک جانے سے روکنے کیلئے دو قوانین ہیں، بیرون ملک جانے سے روکنے کیلئے ای سی ایل کا قانون موجود ہے، پی این آئی ایل لسٹ میں نام ڈالنا آئین اور قانون کی خلاف ورزی ہے۔

دائر درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت وفاقی حکومت سمیت دیگر کو شہریوں کے نام پی این آئی ایل لسٹ میں ڈالنے سے روکنے کا حکم دے۔