اسلام آباد: (دنیا نیوز)توہین الیکشن کمیشن اور توہین چیف الیکشن کمشنر کیسز میں الیکشن کمیشن نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور فوادچودھری کو نوٹس جاری کر دیئے۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان اور فواد چودھری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت 11جولائی کو ہوگی،ممبر الیکشن کمیشن نثار درانی توہین الیکشن کمیشن کیس پر سماعت کریں گے۔
واضح رہے کہ کیس دو سال سے زیر التوا ہے، گزشتہ سماعت پر سابق وفاقی وزیر فواد چودھری پیش نہیں ہو سکے تھے۔
یاد رہے کہ توہین الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر کیسز میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور فواد چودھری پر فرد جرم عائد کی جا چکی ہے، فواد چودھری کی جانب سے توہین الیکشن کمیشن کیس میں اوپن ٹرائل کی استدعا کی گئی تھی۔