اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی دارالحکومت کے 3 حلقوں میں انتخابی دھاندلی کیخلاف درخواست پر سماعت آج اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہو گی۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنماؤں عامر مغل، علی بخاری اور شعیب شاہین کی مبینہ انتخابی دھاندلی کیخلاف درخواستوں پر الیکشن ٹریبونل میں آج سماعت ہو گی، اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری درخواستوں پر سماعت کریں گے۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنما شعیب شاہین اور علی بخاری نے اسلام آباد کے حلقوں میں مبینہ دھاندلی کیخلاف پٹیشنز کی جلد سماعت کیلئے درخواست دائر کی تھی جسے اسلام آباد ہائی کورٹ ٹریبونل نے جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے کی منظوری دیدی۔
حلقہ این اے 47 اور 48 میں مبینہ دھاندلی کے خلاف پٹیشنز پر سماعت آج 8 جولائی کو ہوگی، الیکشن ٹریبونل نے طارق فضل چودھری اور راجہ خرم نواز کو طلب کر رکھا ہے، جسٹس طارق محمود جہانگیری نے الیکشن کمیشن حکام کو بھی بلایا ہوا ہے۔