فلاحی معاشرے کی تشکیل میں علماء کرام کا کردار انتہائی ناگزیر ہے: گورنر سندھ

Published On 08 July,2024 06:13 pm

کراچی: (دنیا نیوز) گورنرسندھ کامران ٹیسوری سے جامعہ بنوریہ العالمیہ سائٹ ایریا کے مہتمم مفتی ڈاکٹر نعمان نعیم نے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران مذہبی رواداری، علمائے کرام کے کردار سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، گورنر سندھ نے کہا کہ جامعہ بنوریہ مذہبی و اعلیٰ تعلیم کے فروغ میں اہم خدمات انجام دے رہا ہے، فلاحی معاشرے کی تشکیل میں علماء کرام کا کردار انتہائی ناگزیر ہے۔

مفتی ڈاکٹر نعمان نعیم نے کہا کہ گورنرسندھ کے عوامی فلاحی اقدامات قابل تحسین ہیں، آئی ٹی کورسز سے نوجوان معاشرہ کا اہم سرمایہ ثابت ہوں گے۔