شاہ محمود قریشی کو لاہور سے واپس اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا

Published On 08 July,2024 06:28 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو لاہور سے واپس اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا۔

سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو علی الصبح اڈیالہ سے لاہور منتقل کیا گیا تھا، شاہ محمود قریشی کو کوٹ لکھپت جیل میں انسداد دہشتگردی عدالت پیش کیا گیا تھا۔

سابق وزیر خارجہ کو 9 مئی سے متعلق لاہور میں درج مقدمات میں لاہور لایا گیا تھا۔