ملک کے بیشتر مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

Published On 10 July,2024 06:58 pm

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت پنجاب، خیبر پختونخوا، خطہ پوٹھوہار، شمال مشرقی بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی متوقع ہے، تاہم ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بالائی خیبرپختونخوا، اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، بالائی پنجاب، کشمیر اور زیریں سندھ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی ہوئی، ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔

سب سے زیادہ بارش مالم جبہ میں 60، کاکول 15، دیر بالائی 12، زیریں 3، پاراچنار 7، بالاکوٹ 6، پٹن، سیدو شریف 5، پشاور ایئرپورٹ، مردان ایک، اسلام آباد سید پور 45، زیروپوائنٹ 39، گولڑہ 22، بوکرا 4، ائیرپورٹ 3، راولپنڈی شمس آباد 34، چکلالہ ایئرپورٹ 19، کچہری 11 ملی میٹر ہوئی۔

لاہور میں تاج پورہ 30، لکشمی چوک 29، قرطبہ چوک 25، فرخ آباد 24، اپر مال، چوک ناخدا، شاہی قلعہ 20، ائرپورٹ 14، گلشن راوی 13، نشتر ٹاؤن، سٹی 5، واسا ہیڈ آفس، سمن آباد 2، فیصل آباد 19، منگلا 11، مری 10، جہلم، حافظ آباد 8، منڈی بہاؤالدین، گجرات میں 7 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

اسی طرح چکوال میں 6، سیالکوٹ ائیرپورٹ، گوجرانوالہ 5، اٹک 4، کراچی میں گلشن حدید 14، اولڈ ایریا ایئرپورٹ 6، سعدی ٹاؤن 4، کورنگی 3، کیماڑی 2، سرجانی ٹاؤن، مسرور بیس، ملیر، ڈی ایچ اے ایک، ٹھٹھہ 14، راولاکوٹ میں 10 ملی میٹر بارش ہوئی۔

مظفر آباد سٹی 5، ائیرپورٹ 4، گڑھی دوپٹہ اور کوٹلی میں 2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، بدھ کو ریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق جیکب آباد میں درجہ حرارت 47، سبی، نوکنڈی اور دالبندین میں 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔