اسلام آباد: (دنیا نیوز) آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کا پاکستان کی حدود میں داخل ہوتے ہی شاندار اور پُرتپاک استقبال کیا گیا۔
پاکستان کی حدود میں داخل ہوتے ہی آذربائیجان کے صدر کے طیارے کو پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے حفاظتی حصار میں لے لیا۔
آذرئیجان کے صدر الہام علیوف کے طیارے کو پاک فضائیہ کے لڑاکا طیارے اسلام آباد تک حفاظتی حصار میں لے کر آئے۔
الہام علیوف کے اعزاز میں وزیراعظم ہاؤس میں باضابطہ استقبالیہ تقریب منعقد ہوئی، وزیراعظم ہاؤس پہنچنے پر وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔
آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کا وزیراعظم ہاؤس پہنچنے پرتپاک استقبال اور گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، اس موقع پر دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے۔
وزیر اعظم شہباز شریف معزز مہمان کو اپنے ہمراہ سلامی کے چبوترے پر لے گئے جہاں پاکستان کی تینوں مسلح افواج کے چاق و چوبند دستوں نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔
آذربائیجان کے صدر نے پریڈ کا معائنہ کیا، وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کے اراکین سے مہمان صدر کا تعارف کرایا جبکہ آذربائیجان کے صدر نے اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف سے اپنے وفد کے ارکان کا تعارف کرایا۔
واضح رہے کہ وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی دعوت آذربائیجان کے صدر پاکستان کے دو روزہ دورے پر ہیں۔