اسلام آباد: سیاحوں کی گاڑی بریک فیل ہونے کی وجہ سے الٹ گئی، 10 شدید زخمی

Published On 12 July,2024 02:28 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سیاحوں کی گاڑی بریک فیل ہونے کے باعث الٹ گئی، گاڑی میں سوار 10 افراد شدید زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق ٹریفک حادثہ دامن کوہ کے قریب پیش آیا جہاں گجرات سے سیر کیلئے آنے والے سیاحوں کی گاڑی چڑھائی چڑھتے ہوئے بریک فیل ہونے کی وجہ سے الٹ گئی، خوش قسمتی سے گاڑی کھائی میں گرنے سے بچ گئی، حادثے میں 10 افراد شدید زخمی ہو گئے۔

حادثے کے بعد ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے، زخمی ہونے والوں میں 2 کی حالت نازک بتائی جاتی ہے، پولیس نے بھی جائے وقوعہ کا جائزہ لینے کے بعد تفتیش شروع کر دی ہے۔