اسلام آباد: (دنیانیوز) اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق کیس میں اہم پیشرفت ، الیکشن کمیشن کی جانب سے 29 ستمبر کو اسلام آباد بلدیاتی الیکشن کرانے کی یقین دہانی کرادی گئی۔
اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت جسٹس محسن اختر کیانی نے کی، دوران سماعت الیکشن کمیشن حکام کی جانب سے 29 ستمبر کو الیکشن کرانے کی یقین دہانی کرائی گئی ، الیکشن کیلئے الیکشن ایکٹ میں ترمیم کو بھی ضروری ہے، مخصوص نشستوں سے متعلق معاملات بھی کلیئر نہیں ہیں، اگلے دو ہفتوں میں نوٹیفکیشن جاری کردیا جائے گا۔
عدالت نے ریمارکس دیئے کہ سماعت چھٹیوں کے بعد ہوگی،اگر کوئی مسئلہ ہوتاہے تو سی ایم دائر کردی جائے، ایم سی آئی کی آمدن اور اخراجات کی مکمل رپورٹ بھی عدالت میں جمع کردای گئی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے حکم دیا کہ فریقین تفصیلی پیراوائز کمنٹس عدالت میں جمع کرائیں،تمام متعلقہ درخواستوں کا یکجا کردیاگیا ، عدالت نے استفسار کیا کہ الیکشن کمیشن کا کیا سٹیٹس ہےَ؟ جس پر الیکشن کمیشن حکام نے جواب دیا کہ چار ماہ کا پراسس ہے، کیس کی سماعت 15 اکتوبر تک ملتوی کردی گئی ۔