پشاور کے باچا خان ایئرپورٹ پر تمام پروازیں بحال کر دی گئیں

Published On 12 July,2024 09:24 am

پشاور: (دنیا نیوز) پشاور کے باچا خان ایئرپورٹ پر تمام پروازیں بحال کر دی گئیں۔

گزشتہ روز سعوی ایئرلائن کو باچا خان انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر لینڈنگ کے وقت ٹائر کو آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا تھا جس پر قابو پا کر مسافروں کو بحفاظت نکال دیا گیا تھا تاہم رن وے کو بند کر دیا گیا تھا جسے اب بحال کردیا گیا ہے۔

ایئرپورٹ حکام کے مطابق پی آئی اے سمیت دیگر پروازیں اپنی معمول کے مطابق ہوگی اور آج دبئی، شارجہ، کراچی کیلئے فلائٹس اپنی مقررہ وقت پر روانہ ہوں گی۔