اسد وڑائچ کا تبادلہ، عبدالغفور انجم سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل تعینات

Published On 13 July,2024 09:41 am

راولپنڈی: (دنیا نیوز) سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل اسد وڑائچ کو تبدیل کر دیا گیا۔

ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے جیل افسران کے تقرر و تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق  اسد وڑائچ کو سپرنٹنڈنٹ ساہیوال جیل تعینات کر دیا گیا جبکہ محکمہ جیل خانہ جات گریڈ 19 کے عبدالغفور انجم کی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل تعیناتی کر دی گئی۔

واضح رہے کہ عبدالغفور انجم فیصل آباد جیل میں بطور سپرنٹنڈنٹ تعینات تھے۔