اسد قیصر اور فضل الرحمان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

Published On 12 July,2024 09:20 pm

اسلام آباد (دنیا نیوز)جمیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر میں ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔

ذرائع کے مطابق ٹیلیفونک گفتگو کے دوران ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر بھی گفتگو ہوئی۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کو ہماری جماعت تسلیم کرتی ہے، فیصلے کے نتیجے میں پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ خیر سگالی کرتے ہیں۔

سربراہ جے یو آئی نے مزید کہا کہ امید ہے فیصلہ دونوں جماعتوں کے درمیان باہمی تعلقات کی بہتری کے لیے ثابت ہوگا۔

سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے مولانا فضل الرحمان  کی پی ٹی آئی کے لئے نیک خواہشات پر ان کا شکریہ ادا کیا، انہوں نے کہا کہ فیصلے سے ملک میں آئین اور جمہوریت کی بالادستی قائم ہوگی۔