علی امین گنڈاپور کی سپریم کورٹ فیصلے پر کابینہ اراکین اور پارٹی قائدین کو مبارکباد

Published On 12 July,2024 05:27 pm

پشاور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا دسواں اجلاس منعقد ہوا۔

وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر کابینہ اراکین اور پارٹی قائدین کو مبارکباد دی۔

علی امین گنڈا پور نے کہا کہ مخصوص نشستوں کے معاملے پر ایک اصولی موقف اختیار کیا تھا، آج سپریم کورٹ کے فیصلے سے ہمارے موقف کی جیت ہوئی۔

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ مخصوص نشستیں ہمارا حق تھے، آج ہمیں ہمارا حق مل گیا، ثابت ہوگیا کہ ہمارا حق کسی اور کو دیا گیا تھا۔