مشیر خزانہ خیبرپختونخوا کا آئی ایم ایف معاہدہ پر ردعمل آگیا

Published On 13 July,2024 05:22 pm

پشاور: (دنیا نیوز) مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم کا آئی ایم ایف کا پاکستان کے ساتھ معاہدہ پر ردعمل بھی منظرعام پر آگیا۔

مشیر خزانہ مزمل اسلم نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ 7 ارب ڈالر کے توسیع پروگرام پر آئی ایم ایف کا شکریہ، نیا آئی ایم ایف حقیقی مالیاتی پروگرام ریونیو موبلائزیشن اور قومی معاہدہ پر مبنی ہے، آپ کی توجہ آمدنی میں اضافہ پر ہے، اخراجات معقولیت پر نہیں۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف ابھی تک اعلیٰ پالیسی ریٹ پر اصرار کر رہا ہے، مارکیٹ کو پالیسی ریٹ کا فیصلہ کرنے کا اختیار کیوں نہیں دیا جا رہا، کیا آپ نے سٹیٹ بینک آف پاکستان کو اوپن مارکیٹ پالیسی چلانے کے خلاف نہیں کیا۔

مزمل اسلم نے کہا کہ اس پروگرام سے بیرونی اکاؤنٹ کی پائیداری حاصل کی جا سکتی ہے، اس پروگرام سے مہنگائی میں کمی و ترقی میں بہتری کا دعویٰ انتہائی مشکوک ہے، آئی ایم ایف کمزور طبقوں کو بچانے کا پروپیگنڈا کر رہا ہے۔