لاہور: (دنیانیوز) صدر استحکام پاکستان پارٹی اور وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے کا یوم عاشور پر خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ حضرت امام حسینؓ کا فلسفہ امت مسلمہ کیلئے مشعل راہ ہے۔
صدر استحکام پاکستان پارٹی اور وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے کہا کہ شہادتِ سیدنا امام حسینؓ میں اُمت مسلمہ کے لیے ایک عظیم درس ہے، آج کا دن ہمیں باطل کے سامنے ڈٹ جانے اور حق بات کرنے کا حوصلہ دیتا ہے، نواسہ رسولؐ نے جرأت و شجاعت کی وہ تاریخ رقم کی جس پر انسانیت ہمیشہ فخر کرے گی۔
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے کہا کہ حضرت امام حسینؓ کا فلسفہ پوری امت مسلمہ کے لئے مشعل راہ کی حیثیت رکھتا ہے، عاشورہ ہمیں درس دیتا ہے کہ عظیم مقاصد کی خاطر قربانیاں بھی بڑی دینا پڑتی ہیں، سیّدنا امام حسینؓ نے اپنے عمل سے اُسوہ پیغمبریؐ کی پیروی کی اعلیٰ مثال قائم کی۔
انہوں نے کہا کہ آج کے دن ہم سب کو باہمی اتحاد، یگانگت اور بھائی چارے کاعہد کرنا ہوگا، اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ہمیں اسوہ امام حسین ؓ پر عمل پیرا ہونے کی توفیق دے۔