کراچی: (دنیا نیوز) وزیر اعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود نے کہا ہے کہ پرائم منسٹر یوتھ پروگرام سے نوجوان اپنا مستقبل محفوظ بنا سکتے ہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا مشہود نے کہا کہ آج کا نوجوان خوشحالی اور بہتر مستقبل چاہتا ہے، ملک کے نوجوانوں کی بہتری کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 10 کھیلوں کی اکیڈمیز کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے، نوازشریف کو جھوٹے مقدمے میں نااہل کر دیا گیا، گزشتہ 6 برسوں میں ہائرایجوکیشن کو پیسہ نہ دینے پر کیا کسی نے آواز اٹھائی؟۔
رانا مشہود کا کہنا تھا کہ ہمیں احساس ہےعوام بجلی کے بلوں سے تنگ ہیں، عدالت نے کہا جماعتوں کےعسکری ونگز پر پابندی ہونی چاہئے، سیاست کی آڑمیں دہشت گردی کی اجازت نہیں دی جاسکتی، پی ٹی آئی نومئی واقعات پر پہلے معافی مانگے۔