کراچی: (دنیا نیوز) چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس محمد شفیع صدیقی نے کہا ہے کہ تمام ججز وقت کی پابندی کریں، عدالتی عملہ کو بھی پابند بنائیں۔
چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس محمد شفیع صدیقی کی زیرصدارت ججز کا اجلاس ہوا، اجلاس میں سندھ ہائیکورٹ کے سینئر جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو اور جسٹس جنید غفار شریک ہوئے۔
اجلاس میں کراچی کے پانچوں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز نے بھی شرکت کی، صوبے کے دیگر اضلاع کے سیشن ججز نے اجلاس میں آن لائن شرکت کی۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس محمد شفیع صدیقی نے کہا کہ مقدمات کو جلد نمٹایا جائے تاکہ بیک لاگ کم ہوسکے، سیشن ججز مقدمات کی تقسیم ماتحت ججز میں مساوی کریں تاکہ مقدمات کا دباؤ کم ہو سکے۔
چیف جسٹس محمد شفیع صدیقی نے کہا کہ فیملی کیسز کو جلد نمٹانے کیلئے پری ٹرائل کے موقع پر مصالحت کرائی جائے۔