پشاور: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس ہوا، صوبے میں حالیہ بارشوں سے نقصانات کے معاملے پر ایوان میں ایمرجنسی نافذ کرنے کے لئے قرارداد پیش کی گئی۔
قرارداد حکومتی رکن منظورحسین لغمانی نے پیش کی، قرارداد کے متن کے مطابق صوبے میں بارشوں کے باعث سیاح پھنسے ہوئے ہیں، صورت حال خراب ہے، بہت سے علاقوں میں بارشوں کے باعث مکانات منہدم اور مواصلات کا نظام تباہ ہو چکا ہے۔
قرارداد میں مزید کہا گیا کہ بارشوں کے باعث مالی اور جانی نقصانات بھی ہوئے ہیں، حکومت پورے صوبے میں ایمرجنسی نافذ کرے، ایوان میں حکومتی اور اپوزیشن ارکان نے مشترکہ قرارداد کی متفقہ منظوری دیدی۔