سمجھ نہیں آ رہا بانی پی ٹی آئی کیا پتے کھیلنا چاہ رہے ہیں: وفاقی وزیر عطا اللہ تارڑ

Published On 31 July,2024 05:10 am

لاہور: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے یوٹرنز کے علاوہ ان کی ذات میں کوئی مستقل چیز نہیں ہے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ سمجھ نہیں آئی کہ بانی پی ٹی آئی کیا میسج دینا چاہتے ہیں، سابق وزیر اعظم کا سمجھ نہیں آ رہا کیا پتے کھیلنا چاہ رہے ہیں، ان کے ملک دشمن ایجنڈے پر کسی قسم کا سمجھوتا نہیں ہونا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران سیاسی مفادات کیلئے ادارے کو سیاست میں گھسیٹنا چاہتے ہیں: عطا تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے مزید کہا ہے کہ الیکشن ایکٹ میں حالیہ ترمیم کوئی نئی ترمیم نہیں ہے، اس ترمیم سے ابہام دور ہو گا، کمیٹی میں ترمیم پر بحث ہو گی۔

انہوں نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے ریلیف مانگا نہیں تھا ان کو دیا گیا، دنیا کے کسی ادارے میں چھٹیوں کی روایات سمجھ نہیں آئی، پیپلز پارٹی، مسلم لیگ (ن) کے ریویو کی جلد سماعت ہونی چاہیے، دیکھتے ہیں ہماری نظرثانی درخواست پر سماعت کب ہوتی ہے۔