پاکستان کے مسائل اب تک جوں کے توں ہیں، فیصل سبزواری

Published On 09 August,2024 06:57 pm

کراچی: (دنیا نیوز) ایم کیوایم پاکستان کے رہنما فیصل سبزواری نے کہا ہے کہ پاکستان کے مسائل اب تک جوں کے توں ہیں۔

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فیصل سبزواری نے قومی شجر کاری مہم کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شجرکاری ایم کیو ایم کا نہیں اس ملک کے ہر فرد کا کام ہے، کراچی کے ماحول کو بہتر کرنے کے لیے شجرکاری ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے لئے جتنا اچھا کام کرنا چاہئے اس میں حکمرانوں اور شہریوں سے کہیں نہ کہیں کوتاہی ہوئی، سو روپے میں پودے کا بیج لگائیں گے تو شہر کا ماحول بہتر ہو گا۔

فیصل سبز واری نے کہا کہ پانی نہیں اس شہر میں لیکن کم پانی پینے والے پودے بھی موجود ہیں، ہمارے مسائل ایسے نہیں کہ باتوں کی گولہ باری کریں اورمسائل ہو جائیں، وفاق میں موجودہ حکومت ن لیگ کی ہے ہم بھی اتحادی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے مسائل اب تک جوں کے توں ہیں، پاکستان کی بد قسمتی یہ ہے کہ درست آبادی کو نہیں گنا جاتا، جہاں کھیت اور باغات ہوتے تھے وہاں ہاؤسنگ سوسائٹیز بنا دی گئی ہیں۔