لاہور: (دنیا نیوز) لاہور ہائیکورٹ میں الیکشن ترمیمی ایکٹ 2024ء کے خلاف درخواست سماعت کے لئے مقرر ہوگئی۔
جسٹس سلطان تنویر منگل کو صبح 9 بجے الیکشن ترمیمی ایکٹ کے خلاف درخواست پر سماعت کریں گے، شہری منیر احمد نے ایڈووکیٹ اظہر صدیق کی وساطت سے درخواست دائر کی، درخواست میں وفاقی حکومت، الیکشن کمیشن اور مختلف سیاسی جماعتوں کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ایکٹ کے ذریعے سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں کے فیصلے کو ختم کرنے کی کوشش کی گئی ہے، الیکشن ایکٹ میں ترامیم بدنیتی پر مبنی ہیں۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت الیکشن ایکٹ میں ترامیم کو کالعدم قرار دے۔