بلاول بھٹو زرداری سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی ملاقات

Published On 12 August,2024 07:10 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے ملاقات کی۔

بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کے دوران امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کے ہمراہ سیاسی و معاشی امور کی سربراہ شیلی سیکسن اور پالیٹیکل آفیسر جیرڈ ہینسن بھی موجود تھے۔

چیئرمین بلاول بھٹوزرداری اور امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کے درمیان باہمی دلچسپی سمیت دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر بات چیت کی گئی۔