بالاکوٹ: مہانڈری میں پہاڑ سرکنے سے مقامی بستی خطرات کا شکار

Published On 18 August,2024 02:40 pm

بالاکوٹ:(دنیانیوز) مہانڈری کے مقام پر پہاڑ سرکنے لگا، مقامی بستی خطرے سے دوچار ہوگئی۔

مقامی افراد کا کہنا ہے کہ پہاڑ کے اوپر موجود بستی کے مکانوں میں دراڑیں پڑ گئیں ، پہاڑ سرکنے کے بعد علاقہ مکین نقل مکانی پر مجبور ہوگئے ،پہاڑ دریائے کنہار میں گرنے سے جھیل بننے کے خطرات منڈلانے لگے۔

خیال رہے مہانڈری میں 19 روز قبل آنے والے سیلاب سے بنی جھیل کے بند کو نہیں توڑا جاسکا، جس سے ممکنہ طور پر زیر زمین پانی جمع ہونے سے پہاڑ سرکنے لگا ہے۔