فوج اپنا کام کررہی ہے ہم کسی قسم کی تنقید نہیں کرینگے: چیئرمین سینیٹ

Published On 18 August,2024 04:51 pm

میاں چنوں: (دنیا نیوز) چیئرمین سیندٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ فوج اپنا کام کررہی ہے ہم کسی قسم کی تنقید نہیں کریں گے۔

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قومی ہیرو ارشد ندیم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، میاں چنوں شہر میرے دل کے بہت قریب ہے، ہم پاکستان بنانے والوں میں سے ہیں۔

یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ملک کو ہم نے معاشی، سیاسی طور پر ملکر مستحکم کرنا ہے، ہم حکومت کو اچھے مشورے دے سکتے ہیں، عوام کو ریلیف ملنا چاہئے، عوام میں اتنی سکت نہیں ہے، ہمارے بزرگوں اور میرے والد خود قرارداد پاکستان کے موقع پر موجود تھے۔

چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان کو ہم نے اس وقت معاشی طور پر مستحکم کرنا ہے، عوام کو ریلیف دے کر تمام پولیٹِیکل سٹیک ہولڈرز اپنی اپنی ذمہ داری بخوبی سر انجام دیں، جنوبی پنجاب صوبہ ہماری پارٹی کے منشور کا حصہ ہے، جنوبی پنجاب صوبہ کے لئے دو تہائی اکثریت نے مجھے ووٹ دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ جنوبی پنجاب صوبہ کی آواز کو دبایا نہیں جا سکتا۔