اسلام آباد:(دنیا نیوز) صدر مملکت نے اسلامی نظریاتی کونسل میں 5 نئے ممبران کا تقرر کردیا۔
میڈیا کوآرڈینیٹر اسلامی نظریاتی کونسل کے مطابق کونسل کے 12 ممبران کی نشستیں خالی تھیں، 12 میں سے 5 ممبران کا تقرر عمل میں لایا گیا ہے، اسلامی نظریاتی کونسل کے نئے ممبران میں علامہ ملک محمد یوسف اعوان، علامہ سید افتخار حسین نقوی، مفتی محمد زبیر شامل ہیں۔
میڈیا کوآرڈینیٹر اسلامی نظریاتی کونسل کا مزید کہنا تھا کہ ڈاکٹر عزیر محمود الازہری، پیر شمس الرحمان مشہدی بھی نئے ممبران مقرر ہوئے ہیں ، نئے ممبران کا تقرر تین سال کیلئے عمل میں لایا گیا ہے۔
واضح رہے قانون کے مطابق کم از کم 8 اور زیادہ سے زیادہ 20 رکن اسلامی نظریاتی کونسل کا حصہ ہونے چاہئیں، جن میں چیئرمین، مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد اور اسلام کے فلسفے اور تعلیمات کا علم رکھنے والے افراد شامل ہوں۔