شمالی وزیرستان میں 3 خوارج جہنم واصل، صدر مملکت کا فورسز کو خراج تحسین

شمالی وزیرستان میں 3 خوارج جہنم واصل، صدر مملکت کا فورسز کو خراج تحسین

صدر مملکت نے شمالی وزیرستان میں خوارج دہشت گردوں کے خلاف انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔

آصف علی زرداری نے دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر فورسز کی بہادری کو سراہا اور کہا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک خوارج کے خلاف کاروائیاں جاری رکھیں گے۔

صدر مملکت کا مزید کہنا تھا کہ پوری قوم فتنہ خوارج کے خلاف متحد ہے اور اپنی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔