اسلام آباد: (دنیا نیوز) آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں دانش سکولوں کے قیام میں بڑی پیش رفت ہوئی۔
فزیبلٹی سٹڈیز کے لئے ٹیمیں آزاد کشمیر اور جی بی پہنچ گئیں، سائٹ وزٹ اور فزیبلٹی سٹڈیز کے لئے ٹیموں نے کام کا آغاز کر دیا، آزاد کشمیر میں ٹیموں نے بھمبر سے کام کا آغاز کیا، گلگت بلتستان میں ٹیمیں جمعہ سے کام شروع کریں گی۔
دانش سکولوں کے قیام سے متعلق ٹیمیں مقامی حکومتوں سے رابطے میں ہیں، گلگت بلتستان اور آزادکشمیر میں تین، تین دانش سکول قائم کئے جائیں گے۔