کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان آئل ٹینکرز اونرز ایسوسی ایشن نے بھی جماعت اسلامی اور تاجروں کی ہڑتال کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا۔
آل پاکستان آئل ٹینکرز اونرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین میر شمس شاہوانی کا کہنا ہے کہ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان اور تاجربرادری کی ملک گیر ہڑتال کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ہیں۔
میر شمس شاہوانی نے مزید کہا کہ آئل ٹینکرز سے وابستہ تمام دوستوں سے اپیل کرتے ہیں کہ آج ٹرانسپورٹ مکمل بند رکھیں، یہ ہڑتال بھاری بھرکم ٹیکسز اور بجلی کے ظالمانہ بلوں کے خلاف ہے۔
چیئرمین کا کہنا تھا کہ یہ کسی فرد واحد کا مسئلہ نہیں ہے بلکہ اس سے ہر پاکستانی متاثر ہے، یہی وجہ ہے کہ ہرفرد اپنی بساط کے مطابق اس ہڑتال کو کامیاب بنائے تاکہ مہنگائی سے دوچار عوام کی حکومتی سطح پر دادرسی ہوسکے۔